12 اگست 2016 - 09:02
کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردانہ واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے بعد پاکستان بھر کی عدالتوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اور عدالتی احاطوں میں واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں اور سخت چیکنگ کے بعد صرف اصل شناختی کارڈز رکھنے والوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے زرغون روڈ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حساس اداروں نے راولپنڈی کے قریب گوجر خان اور کلر سیداں میں کومبنگ آپریشن کر کے دو سرغنوں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور تیار آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

.......

/169